پیداواری منصوبہ دھان 17-2016

Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

دھان کی اہمیت :

زمانہ قدیم سے ہی چاول کو انسانی غذا کا اہم حصہ تصور کیا جاتاہے۔ پاکستان کے باشندوں کی خوراک یو ں تو گندم ہے لیکن چاول بھی یہاں کافی استعمال ہوتاہے۔ یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادارکرتی ہے۔ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتاہے۔ دھان کی باقیات کئی صنعتوں کے لئے خام مال مہیا کرتی ہیں۔ مثلاً اس کا چلکا کاغذ اور گتہ سازی کی فیکڑی میں استعمال ہوتاہے۔ چاول کا آٹا بیکری کی مصنوعات اور مٹھائیاں بنا نے میں استعمال ہوتاہے۔ اس کے پاوڈر سے اعلی کوالٹی کا تیل نکالا جاتاہے۔

دھان کا رقبہ و پیداوار

پنجاب میں گذشتہ پانچ سالوں میں دھان کا زیر کاشت رقبہ، فی ایکڑ اوسط پیداوار اور کل پیداوار کی تفصیلات گوشوارہ نمبر 1 میں دی گئی ہیں۔

گوشوارہ نمبر 1: پنجاب میں گذشتہ پانچ سالوں میں دھان کا زیر کاشت رقبہ، کل پیداوار اور اوسط پیداوار

رقبہ ہزار ہیکڑ ( ہزار ایکڑ)

سال باسمتی اری دیگر میزان
12-2011 (2770)1120.96 (453)183.32 (1013)409.94 (4236)1714.22
13-2012 (2459)995.10 (519)210.03 (1251)506.25 (4229)1711.38
14-2013 (2947)1192.59 (468)189.39 (1055)426.93 (4470)1818.91
15-2014 (3262)1320.06 (486)196.67 (892)360.98 (4640)1877.71
16-2015(دوسرا تخمینہ) (3116)1260.98 (453)183.32 (852)344.78 (4421)1789.08

پیداوار ہزار میٹرک ٹن

سال باسمتی اری دیگر میزان
12-2011 1889.1 456.62 931.26 3277
13-2012 1758.08 547.43 1172.49 3478
14-2013 2057.04 497.23 926.73 3481
15-2014 2337.21 503.33 807.46 3648
16-2015(دوسرا تخمینہ) 2289.84 452.17 769.57 3511.58

چاول کی اوسط پیداوار کلو گرام فی ہیکڑ (من فی ایکڑ)

میزان دیگر اری باسمتی سال
1912(20.73) 2272(24.62) 2491(27.01) 1685(18.27) 12-2011
2032(22.03) 2316(25.11) 2606(28.26) 1767(19.16) 13-2012
1924(20.86) 2170(23.53) 2626(28.47) 1725(18.70) 14-2013
1942(21.06) 2237(24.25) 2559(27.75) 1771(19.20) 15-2014
1963(21.28) 2232(24.20) 2466(26.74) 1816(19.69) 16-2015(دوسرا تخمینہ)

مندرجہ بالا اعداد برائے اوسط پیداوار چاول کے لئے درج کئے گئے ہیں۔ دھان کی پیداوار نکالنے کے لئے اس کو 0.6 سے تقسیم کریں۔

16-2015 میں رقبہ میں کمی کی وجہ

گزشتہ سال دھان کی فصل کا مناسب معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے دھان کے رقبہ کی دوسری فصلات (کماد اور مکئی) کی طرف منتقلی۔

16-2015 میں پیداوار میں کمی کی وجوہات

دھان کے رقبہ میں کمی۔ اری اقسام کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی۔

موزوں زمیں:

دھان کی فصل تمام اقسام کی زمینوں میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ سوائے ریتلی زمینوں کے جہاں پانی کھڑانہ رہ سکے۔ زرخیززمینوں کے علاوہ ایسی شور زدہ اور کلر اٹھی زمینوں میں بھی یہ کامیابی سے اگائی جاسکتی ہے جہاں کوئی اور فصل کامیاب نہیں ہوسکتی۔

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X