مویشیوں میں دودھ کی پیداوار اورکسان لنک

Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

کسان لنک کسانوں کو معلومات اور جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے مویشیوں میں دودھ کی پیداواربڑھانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔
دودھ کی پیداوار پاکستان کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ ایک ،انداذے کے مطابق پاکستان میں ہر سال دودھ کی پیداوار 42 ارب لیٹرہوتی ہے، اور دودھ پیدا کرنے والے جانوروں کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ھے، اور اس تجارت میں 80 لاکھ سے زیادہ گھرانے شامل ہیں ، جو کہ عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے ملک کے طور پر ہے۔

اس تعداد کے باوجود، مویشیوں میں دودھ کی اوسطن پیداوار غیر معمولی طور پر کم ہے - جو کہ انداذن صرف چار سے پانچ لیٹر روزانہ ہے۔  امریکہ میں گائے کی دودھ کی روزانہ اوسطن پیداوار 32 لیٹرہے جو کہ اتفاق سے دنیا کا سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔

اس کم پیداوار کے پیچھے بنیادی طور پر فرسودہ اورکئی دہائیوں پر مشتمل پرانے زرعی طریقہ کار پر انحصار ھے۔ جدید اور نگرانی میں رکھے گے ڈیری فارموں کا تصور قریب قریب تک موجود نیہں ہے۔ ہمارے کسان معلومات اور ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے میں بھی ناکام رہتے ہیں ، جو عام طور پر مغرب میں آسانی سے دستیاب ہے۔

کسان لنک ناروے اور سویڈن میں مویشیوں کی دیکھ بھال والے ادارے اور کاشتکاروں سے ویڈیو بنانے کی اجازت کرنے کے مراہل میں ہے۔ ویڈیو دیکھ کر پاکستان کے کاشتکارنئی تکنیک کو اپنا سکیں گے اوراسطرح دودھ کی پیداوار میں اضافہ بھی ممکن ہو گا۔

دعا گو
محمد افضل
چک نمبر 6 گھگھ ، تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X