Search


Category
Agriculture & DVM Jobs
Agriculture & DVM Specialist
Animals & Feeds
Crop & Plant Seeeds
Carrots-plant-seeds
Garlic Plant Seeds
Grain Plant Seeds
Pepper Plant Seeds
Tomatoes Seeds
Dairy Products
Dry Fruits
Export
Farm Equipments & Sheds
Fertilizer-Pesticides-Seeds
Fruits & Vegetables
Garden & Plant
Kisan Khalis
Miscellaneous
Rental Machines
Services & Labor
Spices & Herbs
Zameen
Type
For Sale
For Purchase
For Rent
Price
To PKR

ریڈ پرنس ایف ون ھائبرڈ ٹماٹر سیلف پولینیٹڈ ورائٹی ھے . ورائٹی : ریڈ پرنس ایف ون ھائبرڈ ٹماٹر

FOR SALE   Price : 3400 PKR    Unit Type Gram/Grams    6 years ago
Ad Detail

Pakistan > >

ریڈ پرنس ایف ون ھائبرڈ ٹماٹر سیلف پولینیٹڈ ورائٹی ھے .
ورائٹی : ریڈ پرنس ایف ون ھائبرڈ ٹماٹر .
( سیلف پولینیٹڈ ورائٹی ) .
قیمت : 3400 روپے فی دس گرام پیک .
ریڈ پرنس ایف ون ھائبرڈ ٹماٹر کی خوبیاں اور لو , میڈیم ٹنلز میں کاشت :
معزز کسان بھائیو !
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ریڈ پرنس ایک جدید ھائبرڈ ورائٹی ھے جو سیلف پولینیشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے . یعنی پھول اور پھل بننے کے عمل کیلئیے پلاسٹک اترنے کا انتظار نہیں کرنا پڑتا جبکہ سادہ جھاڑی دار اقسام پلاسٹک اترنے تک پھول پھل نھیں بنا پاتیں .
سیمی ڈیٹرمینیٹ ہونے کی وجہ سے پودے بہت بڑا حجم بناتے ہیں اور انہیں سٹیک بھی کیا جا سکتا ہے .
نومبر کا پورا مہینہ آپ ریڈ پرنس کی پنیری کاشت کر کے 30 دن بعد ٹنلز میں منتقل کر سکتے ہیں . اور پھر دسمبر، جنوری اور فروری میں ریڈ پرنس کی اوپن کاشت کیلئیے پنیریاں لگائ جاتی ہیں .
لو ٹنلز میں پنیری کی منتقلی کے بعد ریڈ پرنس اپنی سردی اور گرمی کی برداشت والی خوبی اور سیمی ڈیٹرمینیٹ ھونے کی وجہ سے تیزی سے بڑھوتری کرتا ہے اور تھوڑے دنوں کے اندر ہی جب ٹنلز سے پلاسٹک نہیں اترے ہوتے پھول اور پھل بنانا شروع کر دیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کی سادہ جھاڑی دار اقسام اس وقت محض جھاڑی بنانے کے عمل میں ہوتی ہیں اور فروری میں پلاسٹک اترنے کے بعد ہی پھول پھل بنا پاتی ہیں .
اس وجہ سے ریڈ پرنس کے اگیتے اور بھرپور پیداواری ہدف کو نہیں پہنچ پاتیں . ریڈ پرنس جدید ترین ہائبرڈ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کے خلاف برداشت سے سپرے کے کم اخراجات اور سخت جلد یعنی بہترین شیلف لائف ہونے کیوجہ سے دور دراز کی منڈیوں تک کی رسائ کو ممکن بناتا ہے . فی پھل کا وزن 160 سے 200 گرام تک ہونے کی وجہ سے پیداواری حجم میں بھرپور اضافے کو بھی یقینی بناتا ہے .
لو ٹنلز اور میڈیم ٹنلز میں بیڈ سائز 4 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 1.5 سے دو فٹ رکھیں. سٹیک کریں یا زمین پہ بچھا دیں یہ آپ کی اپنی مرضی پہ منحصر ہے . سٹیکنگ کا طریقہ بذریعہ ویڈیو بتا دیا جاۓ گا یا جو دوست یو ٹیوب چلاتے ہیں تو یو ٹیوب کی سرچ میں STAKING OF TOMATO PLANTS ٹائپ کریں تو بیشمار ویڈیوز سامنے آجائیں گی . آپ سب دوست بھی سٹینگ کے اس نۓ طریقے کو ضرور آزمائیں .
آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ خاص طور پہ نۓ ٹنل فارمز اپنی ٹنل فارمنگ کا آغاز ٹماٹر ، کدو اور بیل توری سے کریں کہ یہ تینوں سخت جان فصلیں ہوتی ہیں اور ان کو سنبھالنا آسان ہوتا ہے . اور ان تینوں میں ٹماٹر اس لئیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ جب ٹنلز کا ٹماٹر مارکیٹ میں آتا ہے اس وقت پاکستان کے کسی حصے سے بھی اوپن کا ٹماٹر مارکیٹ میں نہیں ہوتا .جس سے فصل کی اچھی قیمت مل جاتی ہے .
آرڈرز کیلئیے رابطہ کریں : 03046069797 ...
.. 03006052912 ..
وٹس ایپ : 03458638372 ....
.... 03006052912 ..
User: Muneer Malik
Time: 2018-11-03 14:46:18



Contact Seller

Muneer Malik

Location: Lahore , Cantt


Location


Safety Tips

  1. Meet seller at a safe location.
  2. Check the item before you buy.
  3. Pay only after collecting item.

Customer's Reivews

By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X