آج کا موضوع: اپھارہ پن، قبض یا بن
یہ تینوں خطرناک بیماریاں ہیں. گبھن بھینس یا گائے کے لئیے انتہائی خطرناک چیز ہے. باکری گائے یا بھینس یا بچہ کافی حد تک کور کر لیتا ہے لیکن گبھن کے لئے کافی نقصان دہ ہے. اپھارہ کی صورت میں جانور کی بائیں پسلیوں کی طرف گیس اکھٹی ہو جاتی ہے اور دائیں طرف بچہ ہونے کی وجہ سی سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے معدہ پر پریشر پڑنے کی وجہ سے پھیپھڑے پھٹ جاتے ہیں جس وجہ سے گبھن جانور مر جاتا ہے. ان تینوں بیماریوں کا آپس میں کافی حد تک تعلق ہے.
بیماری کی وجوہات:
80% تک فارمرز کی کوتاہی کی وجہ سے ہوتی ہے اور % 20 تک قدرتی طور پر ہو سکتی ہے.
یہ بیماری بھوسہ، پرالی، برسین ہا اسپرے والے چارہ، کچی جوار یا ثابت جوار (بغیر کتری ہوی) میٹل کی چیزیں مثلا پن یا کیل وغیرہ پلاسٹک کے شاپر، پھپھوندی لگا ٹکرا یا پھپھوندی والا سائلج، خشک کھل بنولہ کا استعمال، چارہ کے ذریعے ٹڈی یا زہریلی چیز کا جانور کے معدہ میں چلے جانے سے بھی ہو سکتا ہے. مرغیوں یا پرندوں کی بیٹھیں چارہ میں شامل ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے.
جانور کو مسلسل خشک خوراک دینے سے جس میں فیٹ/چکنائی نہ ہو، اس وجہ سے بھی قبض ہو جاتی ہے. قبض کی وجہ سے جانور پچھا مارنا شروع کر دیتا ہے اور اگر قبض زیادہ دیر تک رہے تو بھی اپھارہ ہو جاتا ہے.
جانور کو ان بیماریوں سے کیسے بچایا جا سکتا ہے:
1. جب بھی چارہ استعمال کریں اس چیز کو یقینی بنائیں کہ چارہ پر اسپرے کئے ہوئے کم از کم تین دن گزر گئے ہوں.
2. برسیم یا لوسرن کی کٹائی کبھی بھی اس وقت نہیں کرنی جب شبنم گر رہی ہو، بلکہ جب دھوپ نکل آئے اس وقت کٹائی کرنی چاہئے. لوسرن/برسیم کے تنا میں گانٹھیں ہوتی ہیں اور نالیوں میں ہوا بھر جاتی ہے اس لئیے اگر بغیر دھوپ لگے استعمال کریں گے تو جانور کے معدہ میں جا کر اپھارہ کا سبب بنے گی. اس لئیے اس کو رات کو کاٹ لیں اور صبح کو کتر کر ڈالیں.
3. بغیر کترے کے برسیں یا لوسرن استعمال نہیں کرنا. 10 کلو چارہ کے ساتھ 3 کلو بھوسہ ضرور استعمال کریں.
4. چارہ اچانک بدلنے سے بھی یہ مسلئہ ہو سکتا ہے. چارہ آہستہ آہستہ بدلنا چاہئے.
کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جانور کہ پیٹ میں درد (کولک) ہو جاتا ہے اور جانور اپنے پیٹ میں ٹانگیں مارتا ہے. اس کی وجہ بھی زہریلی چیز کا کھا جانا یا خوراک کا زائد مقدار میں کھلانا ہے.
علاج:
کارمیننٹ مکسچر یا لیقئڈ (Liquid) پیرافین کبھی کبھی استعمال کروا لینی چاہئے تا کہ اگر ہلک پھلکا مسلئہ ہو بھی تو وقت پر ٹھیک ہو جائے.
کولک کی صورت میں فلوجن کا انجکشن استعمال کرنا چاہئے اس کا رزلٹ بہترین ہے. اگر جانور گبھن نہیں تو فلوجن کے ساتھ ڈیکسا انجکشن استعمال کیا جا سکتا ہے.
یا
دیسی گھی 200 گرام، ڈیرھ سے دو کلو دودھ اور حسب ذائقہ گڑ یا چینی اچھی طرح مکس کر کے جانور کو دیں. اگر دیسی گھی نہیں ہے تو 2 سے 3 مٹھی صرف چینی کی بھی دے سکتے ہیں.
اس کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی اسٹامک پاؤڈر استعمال کیا جا سکتا ہے.
یا
گڑ اور سونف کا قہوہ بنا کر اس میں 100 سے 150 گرام سرسوں کا تیل شامل کر کے جانور کو دے سکتے ہیں.
یا
1 کلو گڑ اور سونف کا قہوہ بنا کر اس میں 100 گرام میٹھا سوڈا اور 100 سے 150 گرام قلمی شورہ ملا کر پلائیں. اس کے ساتھ fat etropencel اور ملٹی وٹامن اور پین کلر کا انجکشن بھی لگائیں. کیونکہ اپھارہ مین جانور کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے.
فیٹ جانوروں کے لیے بہت ضروری ہے اور کسی بھی شکل میں جانوروں کو دی جا سکتی ہے مثلا سرسوں کا تیل، بائی پاس فیٹ وغیرہ.
ٹروکار کنولا (پیچ کس جیسا ایک آلہ):
ٹروکار کینولا کو جانور کی بائیں پسلیوں میں مار دیں، اس کی وجہ سے گیس اس راستے سے خارج ہو جائے گی. اگر ٹروکار کینولا موجود نہ ہو تو جانور کی گوشت میں انجکشن لگانے والی 3 یا 4 سوئیاں جانور کی بائیں پسلیوں میں مار دیں اس سے بھی فائدہ ہو گا.
ڈاکٹر کو بلوا کر ایک ڈرپ میں Hepagin انجکشن شامل کر کے وہ ڈرپ لگوا دیں.
اگر پلاسٹک بیگ کی وجہ سے اپھارہ ہو جائے تو اس کا واحد حل سرجری ہے. ڈاکٹر کو بلاوا کر سرجری کروائی جا سکتی ہے.
ہفتہ میں ایک بار 100 گرام میٹھا سوڈا استعمال کر لینا چاہئیے. ہرا مصالحہ ہفتہ میں ایک دفعہ ضرور دینا چاہئے.
ہرا مصالحہ اجزاء و ترکیب:
دو عدد پیاز، 5 سے 6 عدد ہری مرچیں، 2 انچ ادرک کا ٹکرا،آدھی پیسی گڑ اور ایک گٹھی پودینہ اچھی طرح کوٹ کر ہفتہ میں ایک بار جانور کو دے دیں.
آزمودہ دیسی نسخہ جات:
100 گرام میٹھا سوڈا
100 ملی لیٹر اچار والا سرسوں کا تیل آدھے لیٹر نیم گرم پانی میں مکس کر کے جانور کو دیں ان شاءالله افاقہ ہو گا.
2. نیلا تھوتھا 1 تولا
مصبر 1 تولا
سوھاگا 1 تولا
ٹھیکری نشادر 3 تولا
لسی سے پاک مکھن 250 گرام
مکھن کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح دھو لیں تا کہ لسی سے پاک ہو جائے. پھر نیلا تھوتھا کو مکھن میں اچھی طرح کھرل/مار لیں (نیلا تھوتھا کو مکھن میں مکس کر کے کم از کم پندرہ سے بیس منٹ تک رگڑیں) اور پھر باقی اجزاء بھی شامل کر کر اچھی طرح مکس کر کے ایک برتن میں محفوظ کر لیں. جب بھی اپھارہ ہو کالے چنے کے دانے کے برابر انگلی پر لگا کر جانور کے تالو پر لگا دیں.
نوٹ: نیلا تھوتھا زہر ہے لہذا اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئیے. نیلا تھوتھا کے زہر کو مارنے کا طریقہ ایک وڈیو کے ذریعہ بعد میں شئر کیا جائے گا.
Explore the latest Asim Jofa Chiffon Dress collection in the UK at Qamaash. Discover stunning designs perfect for any occasion. Shop now for the latest trends in Pakistani fashion.
Step into elegance and comfort with ECS women slippers. Explore our diverse range online, featuring stylish designs crafted for both relaxation and fashion-forward flair. Shop now for your perfect pair
Discover the perfect collection of the best casual shoes for men. They are crafted with style and comfort. Elevate your everyday look with our premium footwear.
Discover Jazmin's exclusive collection of printed lawn fabrics. Explore vibrant designs perfect for summer dresses and shirts. Embrace elegance and comfort with our unique and stylish patterns, crafted to elevate your wardrobe.
Discover the exquisite world of Ammara Khan bridal dresses. From stunning pakistani bridal dresses to elegant ensembles for barat and bridal couture, find the perfect attire for your special day. Be the center of attention with our collection of breathtaking bridal shower dresses.
Shop the latest collection of party wear dresses for womens at Nishat Linen. Get ready-to-wear luxury outfits that are perfect for any occasion in Pakistan. Elevate your style with our trendy and elegant party wear dresses.
This summer, use our high-performing toy water gun to stay cool. With strong streams of water that will amaze you and your friends for hours, you can blast off the heat. robust, simple to use, and ideal for leisure activities outside.
Browse a gorgeous variety of chiffon dresses perfect for every event. Find the ideal chiffon garment to casually improve your style, whether it's a stylish evening dress or a casual day dress. Get classic style and a hint of charm today.
Using our selection of casual shirts for men, you can up your style score! Discover new styles and traditional favorites at our online store. Get quality shirts right now to easily update your style.