ارمان ڈیری فارم حافظ آباد
اکثر اوقات جانور کوئی زہریلی چیز نگل لیتا ہے . جس کی وجہ سے اچانک اس کی طبیعت شدید خراب ہوجاتی ہے . اور بعض اوقات انتہائی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے . فارمر کو . اس کو سادہ الفاظ میں آپ فوڈ پوائزننگ بھی کہہ سکتے ہیں . جیسا کہ آپ نے اکثر اوقات سنا ہوگا کہ کسی شادی میں پرانا یا باسی کھانا کھانے کی وجہ سے بہت سارے افراد جو کہ وہ کھانا کھاتے ہیں فوڈ پوائیزننگ کا شکار ہوجاتے ہیں جوکہ جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے کئی بار بالکل اسی طرح جانوروں کہ معاملے میں بھی ہوجاتا ہے خوارک میں شدید زہریلے اثرات جانور کی فوری موت کا سبب بھی بھی بن سکتے ہیں . اگر بروقت علاج نا کیا جاۓ تو .
وجوہات .....
بعص اوقات گھاس کو کیڑے مار اسپرے کیا جاتا ہے . یا کوئی سنڈی لاروا یا کوئی زہریلا کیڑا جو گھاس میں آجاۓ اور جانور نگل جاۓ. فنگس اولی لگی خراب باسی روٹی.. یا سائیلج کا ایسا بیگ جو کہ گاڑی سے اتارتے وقت یا پھٹ جاۓ کیل لگنے یا کسی بھی وجہ سے اس کی پیکجنگ کھل جاۓ اور وہ کافی عرصہ پڑا رہے اس میں شدید قسم کہ مائیکرو ٹاکسن لگ جاتے ہیں جس کو کھلانے کی وجہ سے آپ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
احتیاط..
ہمیشہ صفائی کا خاص خیال رکھیں . خراب یا فنگس لگی باسی روٹی بلکل نا کھلائیں .. سائلیج کی بیل ہمیشہ سیل پیک خریدیں اور اگر کسی بھی وجہ سے کوئی سائلج کی بیل پھٹی ہو تو اس کو بلکل استعمال نا کریں . خوراک ہمیشہ معیاری اور انفلاٹاکسن سے پاک استعمال کریں .. اسپرے کرنے کہ فورن بعد گھاس ہر گز استعمال نا کریں . ان سب باتوں پر عمل کر کے آپ بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں .
علامات..
جانور کہ منہ سے سفید جھاگ آنا شدید بے چینی اٹھنا اور بیٹھنا اور بعض اوقات بے ہوشی کہ دورے . ان سب علامات کے ساتھ
بیماری آجانے کی صورت میں انگریزی طریقہ علاج..
انجکشن ایٹروپین 15 ایم ایل بڑا جانور گاۓ بھینس بچھڑا اور چھوٹے جانور کو وزن کہ حساب سے لگائیں اگر ضرورت پڑے تو چوبیس گھنٹے بعد دس ایم ایل دوبارہ دہرائیں. انجکشن ڈیکسا فار 15 ایم لگائیں ساتھ اور میگ سلف آدھا کلو نیم گرم پانی کرکے فورن پلائیں . انشاء اللہ آپ کا جانور ٹھیک ہوجاۓ گا
دیسی طریقہ علاج
دیسی طریقہ علاج سو فیصد کارآمد ہے اور آزمایا ہوا بھی ہے ایک پاؤ کوئلہ بلکل باریک پیس لیں اور آدھا کلو پیاز چھیل کر کوئلے کہ ساتھ ملا کر جانور کو فوراً کھلا دیں . کوئلہ اور پیاز زہر کہ اثر کو فوراً ختم کرتے ہیں .. کھٹی لسی دو کلو اور ایک پاؤ دیسی گھی بھی ملا کر دے سکتے ہیں انشاء اللہ اللہ پاک کہ کرم سے ان تمام باتوں پر عمل کر کے بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں