Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am
بیج ہمیشہ صاف ستھرا، تندرست اور توانا ہوناچاہئے۔ اور بیج اس کھیت سے حاصل کیاجائے۔ جہاں کوئی بیماری نہ آئی ہو۔ بیج کا اگاو 80 فیصد سے کم نہ ہو۔ اس کا اگاو معلوم کرنے کے لئے بیج کی لاٹ سےکم ازکم چار سو بیج لیں اور ان کو چوبیس گھنٹے کےلئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سائے میں 36 تا48 گھنٹے کے لئے رکھیں۔ یہ احتیاط کریں کہ کپڑا گیلا رہے۔ اس دوران بیج انگوری مار آئےگا۔ اب نہیں گن کرفیصد اگاو نکال لیں اور شرح بیج اس کے مطابق استعمال کریں۔
دھان کی ایک ایکڑ کی پنیری اُگانے کے لئے شرح بیج بلحاظ قسم درج ذیل ہے۔
نمبر شمار | دھان کی اقسام | تریا کدو کا طریقہ | خشک طریقہ | راب کا طریقہ |
---|---|---|---|---|
1 | اری، کےایس282، کے ایس کے 133 اور نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 434 | 6 تا 7 | 8 تا 10 | 15 تا 12 |
2 | سپر باسمتی ،باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 370 ، باسمتی پاک باسمتی 198، باسمتی 515 اور شاہین باسمتی ، پی ایس 2، پی کے 386 | 4.5 تا 5 | 6 تا 7 | 10 تا 12 |
3 | پی ایچ بی۔ 71 ، وائے 26۔ شہنشاہ۔2 ، پرائیڈ۔1 ، آرائز سوئفٹ | 6 | - | - |
مندرجہ بالا شرح بیج 80 فیصد اُگاو والے بیج کےلئے ہے لیکن اگر اُگاو کم ہوتو اسی نسبت سے بیج کی مقدار میں اضافہ کریں۔
زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنجاب سیڈکارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج اس کے قائم کردہ مراکز اور مقرر کردہ ڈیلروں سے حاصل کریں۔ اس کے علاوہ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا لا شاہ کا کو، نیاب فیصل آباد اور پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی بیج مل سکتاہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس بھی اس سال چاول کی مختلف اقسام کا بیج مندرجہ ذیل مقدار میں موجود ہے۔ یہ بیج زہر آلود ہے۔
موٹی اقسام | مقدار بیج (40 کلوگرام والا تھیلا) | باسمتی اقسام | مقدار بیج (40 کلو گرام والا تھیلا) |
---|---|---|---|
کےایس282 | 2211 | سپر باسمتی | 3744 |
نیاب اری 9 | 2938 | باسمتی 515 | 419 |
کےایس کے 133 | 3298 | پی ایس 2 | 18256 |
اری 6 | 1983 | پی کے 386 | 547 |
کےایس کے 434 | 496 | نیاب13 | 1455 |
کل میزان | 34236 |