دھان کے بیج اور اس کی روئیدگی

Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

بیج ہمیشہ صاف ستھرا، تندرست اور توانا ہوناچاہئے۔ اور بیج اس کھیت سے حاصل کیاجائے۔ جہاں کوئی بیماری نہ آئی ہو۔ بیج کا اگاو 80 فیصد سے کم نہ ہو۔ اس کا اگاو معلوم کرنے کے لئے بیج کی لاٹ سےکم ازکم چار سو بیج لیں اور ان کو چوبیس گھنٹے کےلئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سائے میں 36 تا48 گھنٹے کے لئے رکھیں۔ یہ احتیاط کریں کہ کپڑا گیلا رہے۔ اس دوران بیج انگوری مار آئےگا۔ اب نہیں گن کرفیصد اگاو نکال لیں اور شرح بیج اس کے مطابق استعمال کریں۔

صحت مند بیج کے حصول کا طریقہ:

اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے خالص،صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ دھان کا اچھا بیج پیدا کرنے کےلئے پنجاب میں بہت سے ادارے کا م کر رہے ہیں۔ جن میں تحقیقاتی ادارہ دھان ، کالا شاہ کا کو سر فہرست ہے۔ لیکن یہ سب ادارے مل کر کسان کی ضروریات کا 40 فیصد بیج پیدا کرتےہیں۔ لہٰذا کاشتکاربھائیوں کےلئے ضروری ہے کہ وہ خود اچھا بیج پید ا کریں۔ اپنا بیج پیدا کرنے کیلئے درج ذیل ہدایات کو مدنظر رکھیں۔ 1۔جس کھیت سے بیج رکھنا ہو اس کھیت سے دوسری اقسام کے پودے ، بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے متاثرہ پودے کاٹ کر علیحدہ کریں۔ 2۔ ترجیحی طور پر ہاتھ سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال کریں۔ 3۔ پھنڈائی کرتے وقت پہلی پھنڈ والا بیج استعمال کریں۔ کیونکہ پہلی پھنڈکا بیج صحت مند اور موٹا ہوتاہے۔ 4۔ پھنڈائی اور ستھرائی کے بعد بیج کو اچھی طرح دھوپ میں خشک اور صفائی کرکے ہو ادار جگہ پر سٹور کریں۔ 5۔ کمبائن سے کاٹی ہوئی فصل کا صحت مند اور موٹا بیج استعمال کریں ٹوٹا ہو ا ، اور غیر بختہ بیج ہر گز استعمال نہ کریں۔ 6۔ سٹور کرنے کے لئے پٹ سن کی بوریوں کا استعمال کریں کیونکہ ان میں ہو ا کا گزر ہوتاہے۔ اور گیلی جگہ پر سٹور نہ کریں۔ یہ احتیاط رکھیں کہ سٹور کرتے وقت بیج میں نمی کا تنا سب 12 فیصد ہو ناچاہئے۔

شرح بیج:

دھان کی ایک ایکڑ کی پنیری اُگانے کے لئے شرح بیج بلحاظ قسم درج ذیل ہے۔

شرح بیج (کلو گرام فی ایکڑ)

نمبر شمار دھان کی اقسام تریا کدو کا طریقہ خشک طریقہ راب کا طریقہ
1 اری، کےایس282، کے ایس کے 133 اور نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 434 6 تا 7 8 تا 10 15 تا 12
2 سپر باسمتی ،باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 370 ، باسمتی پاک باسمتی 198، باسمتی 515 اور شاہین باسمتی ، پی ایس 2، پی کے 386 4.5 تا 5 6 تا 7 10 تا 12
3 پی ایچ بی۔ 71 ، وائے 26۔ شہنشاہ۔2 ، پرائیڈ۔1 ، آرائز سوئفٹ 6 - -

مندرجہ بالا شرح بیج 80 فیصد اُگاو والے بیج کےلئے ہے لیکن اگر اُگاو کم ہوتو اسی نسبت سے بیج کی مقدار میں اضافہ کریں۔

بیج کی دستیابی:

زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنجاب سیڈکارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج اس کے قائم کردہ مراکز اور مقرر کردہ ڈیلروں سے حاصل کریں۔ اس کے علاوہ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا لا شاہ کا کو، نیاب فیصل آباد اور پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی بیج مل سکتاہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس بھی اس سال چاول کی مختلف اقسام کا بیج مندرجہ ذیل مقدار میں موجود ہے۔ یہ بیج زہر آلود ہے۔

موٹی اقسام مقدار بیج (40 کلوگرام والا تھیلا) باسمتی اقسام مقدار بیج (40 کلو گرام والا تھیلا)
کےایس282 2211 سپر باسمتی 3744
نیاب اری 9 2938 باسمتی 515 419
کےایس کے 133 3298 پی ایس 2 18256
اری 6 1983 پی کے 386 547
کےایس کے 434 496 نیاب13 1455
    کل میزان 34236

 

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X