توسیعی سرگرمیاں

Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

1 ۔ اشاعت پیداواری منصوبہ

چارو ں کی موجودہ کمی اور مستقبل میں اس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیداواری منصوبہ برائے چارہ جات ربیع مرتب کیا گیاہے۔ جس میں ربیع کے چاروں کی پیدواری ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ تاکہ توسیعی کارکنان ان کے مطالعہ سے کاشتکار بائیوں کی صحیح رہنمائی کرسکیں۔

2 ۔ حکمت عملی

ضلعی آفیسر زراعت (توسیع) اپنے ضلع میں کاشتکاروں کو ربیع کے چارہ جات کے بیج کی فراہمی میں مدد کرگا۔ اس کے علاوہ یہ بیج چارہ جات پر تحقیق کرنے والے اداروں کے پاس بھی دستیاب ہوسکے گا۔

3 ۔ پیسٹ وارننگ اور کوالٹی کنٹرول

محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف ربیع کے چارہ جات کے کھیتوں کا دورہ کرتا رہے گا۔ جہاں کہیں کیڑوں کا حملہ معاشی حدسے زیادہ مشاہد ہ میں آئے گا۔ کاشتکاروں کو مطلع کر دیا جائے تاکہ کاشتکار اس کا سدباب کر سکیں۔

4 ۔ تشہیری مہم

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت ربیع کے چارہ جات کی کاشت سے برداشت تک کے مراحل میں کاشتکارحضرات کی بروقت خدمت کے لیے پرنٹ و الیکڑانک میڈیا کے ذریعے مناسب اشتہاری مہم جاری رکھے گا۔

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X